اداروں کو مکمل طور پر فعال بنا دیا گیا‘ محمود خان

اداروں کو مکمل طور پر فعال بنا دیا گیا‘ محمود خان

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی و کھیل اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ عوام کو سماجی خدمات کی فراہمی پر مامور اداروں کو مکمل طور پر فعال بنایا گیا ہے تاکہ عوام کی بروقت شکایات کا ازالہ ممکن ہو ۔ سرکاری اداروں میں افسران و اہلکاروں کی بھرتی صوبائی حکومت کا ایک درست اور عوام دوست فیصلہ ہے اس اقدام سے سرکاری اداروں کی کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی جس سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں خاطر خواہ مدد ملے گی ۔ماضی میں غریب عوام کو انسان تک نہیں سمجھا گیا ، اربوں روپے کی لوٹ کرنے کے باوجود پھر عوام کے پاس آنے کے لئے راہیں تلاش کر رہے ہیں ، اپنے حق کے لئے آواز اٹھانا ہی شعور ہے جو پی ٹی آئی نے عوام کو دی ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -