رابطہ سڑکوں کی پختگی ، کشادگی اور تعمیر کے بیشتر منصوبے مکمل ہو چکے : امتیاز شاہد

رابطہ سڑکوں کی پختگی ، کشادگی اور تعمیر کے بیشتر منصوبے مکمل ہو چکے : امتیاز ...

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اُمور امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ یونین کونسل شاہ پور میں رابطہ سڑکوں کی پختگی، کشادگی اور تعمیر کے بیشتر منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ بعض تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ان منصوبوں کے ذریعے شاہ پور کے عوام کو سفری سہولیات میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا اور تمام دیہی علاقے آپس میں مربوط ہو جائینگے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شاہ پور میں پختہ سڑکیں بنائی گئی ہیں جس کی گزشتہ ادوار میں کہیں بھی نظیر نہیں ملتی جبکہ حلقہ کی تمام یونین کو نسلوں میں تعلیمی اداروں کا قیام اور اپ گرڈیشن بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ پور تاندہ ڈیم رووڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیاافتتاحی تقریب میں رئیس خان ، سردار داؤد،گل حاجی اور دیگر عمائدین شریک تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے پسماندہ اور ترقی کے سفر سے پیچھے رہ جانے والے علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خاص توجہ دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں یونین کونسل شاہ پورکو خاص اہمیت دی جار ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 39 میں ہر شعبہ زندگی سے منسلک منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں صحت، تعلیم، مواصلات، آبنوشی اور دیگر مدوں میں متعدد ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں جسکا مقصد غریب عوام کو سہولت اور ریلیف پہنچانا ہے۔وزیر قانون نے یونین کونسل شاہ پور کے علاقہ جلال چوک ،سلیمان تالاب و دیگر علاقوں کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 6کروڑ روپے کا اعلان کیا جس پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا ۔ 9کروڑ روپے کی لاگت سے ماڈل ہائی سکول کی بھی منظوری دی گئی ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -