شبقدر ، رشتے کے تنازعے پر فائرنگ ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 1زخمی

شبقدر ، رشتے کے تنازعے پر فائرنگ ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 1زخمی

  

شبقدر (نمائندہ گان پاکستان)شبقدر علاقہ سکند ر خان ڈھیری میں رشتہ کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ ،خاتون سمیت تین افراد جان بحق ایک خاتون شدید زخمی تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹ گرام شبقدر پولیس کے مطابق علاقہ سکند ر خان ڈھیری میں دو فریقین کے مابین رشتے کا تنازعہ تھا جو کہ قریبی پڑوسی تھے کافی عرصہ سے رشتے کا تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ رات بارہ بجے کے قریب بحث و تکرار بڑھ گئی نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی دونوں جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جان بحق اور ایک خاتون زخمی ہوئی جان بحق ہونے والے روح الامین اور اس کی بیٹی مروہ ایک فریق جبکہ دوسرے جان بحق ہونے والے فریق دوسرے فریق کا نام آصف ہے اور دوسرے فریق آصف کی اہلیہ صفیہ شدید زخمی ہے انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے بٹ گرام پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی

مزید :

کراچی صفحہ اول -