ملکی ترقی بیانات اور اشتہارات تک محدود ہے، احسان الحق چوہدری

ملکی ترقی بیانات اور اشتہارات تک محدود ہے، احسان الحق چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیڈراجکاں(نامہ نگار) ملکی ترقی بیانات اور اشتہارات تک ہی محدود ہے، عملی ترقی کا ایک بھی منصوبہ لیگی حکمرانوں نے عوام کو نہیں دیا،لیگی حکومت بیرونی قرضے لے کر اپنے ذاتی مفادات پورے کر رہی ہے، ملک شدید معاشی دلدل میں پھنس چکا ہے، عوام مہنگائی ،بے روزگاری، اور غربت کا شکا ر ہو چکے ہیں، سودی قرضوں کا بوجھ ،ناجائز ٹیکسوں اور مہنگائی کے ذریعے عوام پر ڈالا جارہاہے، کرپٹ(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی احسان الحق چودھری نے میاں اختر علی ضیاء رہائشی 113ڈی بی کی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں کبھی بھی عوام نے خوشحالی کا منہ نہیں دیکھا اور نہ ہی ملک کی ترقی ہوئی ہے، حکمرانوں کوہر صورت اپنی کرپشن اور لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا، جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی ملک کا کوئی بھی مسئلہ حل ہونا ناممکن ہوگا ،انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز جلسوں میں مسلسل اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو کہ انتہائی شرمناک ہے۔ماسڑ قمر سلیم،چودھری صابر جھوکیا، جمشید جتالہ،چودھری محمد زاہد،حاجی سلیم ،الطاف حسین، محمد نواز، رانا محمد نعیم، محمد شہزاد مٹھو، بھی اسموقع پر موجود تھے۔