ملک کی ترقی و خوشحالی مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ہے، احمد یار ہنجرا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہاہے کہکہ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں جن کو کبھی نکالا نہیں جا سکتا،مسلم لیگ ن ترقی، خوشحالی، اقتصادی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمہ پر مبنی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،حلقہ کی غیور عوام نے سازشی عناصر، نفرت اورکھوکھلے دعوؤں کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیاہے،عوامی،خدمت خلق(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
ہمارا اوڑھنا بچھوناہے الیکشن2018میں عوام کی زیادہ طاقت کے ساتھ اقتدار میں آکر مخالفین کی سازشیں ناکام بنائیں گے، ہمارا ہر قدم کم وسیلہ طبقات کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اٹھ رہا ہے جسکی کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ2013میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو حکومت کو دہشت گردی، مذہبی انتہاپسندی، معیشت کی بدحالی، توانائی بحران اور امن و امان کی ابتر صورتحال جیسے چیلنجز کا سامنا تھا، میاں محمدنوازشریف کے احسن طریقے سے نمٹنے کی وجہ سے ملک میں امن و امان قائم ہوا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا،انہوں نے کہا کہ ساڑھے4سالہ دور اقتدار میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کیے ہیں جن میں موٹرویز، ریلویز، میٹروبس، ٹرین و دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں ان ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار کے نئے باب رقم کئے ہیں۔