معروف قانون دان اعجاز احمد انصار ی انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج ہوگی

معروف قانون دان اعجاز احمد انصار ی انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج ہوگی

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) معروف سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعجاز احمد انصاری گذشتہ روز طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے (انا لا اللہ و اناالیہ راجعون) وہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ ملتان کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر شوکت اشفاق ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ملک جلیل الرحمن کے سسر اور طاہر اعجاز انصاری ایڈووکیٹ اور عامر اعجاز انصاری کے والد تھے انہوں نے سوگواران میں بیوہ ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ان کا نماز جنازہ آج بروز سوموار 29 جنوری 2018ء ؁ بوقت بعد نماز نماز ظہر بمقام ابدالی مسجد ملتان میں ادا کیا جائے گا اور ان کے آبائی قبرستان پاک مائی میں سپرد خاک کیا جائیگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -