معاہدے نہ ہونے پر اگلے ہفتے تھر ایکسپریس بندہونیکاخدشہ

معاہدے نہ ہونے پر اگلے ہفتے تھر ایکسپریس بندہونیکاخدشہ

  

اسلام آباد (این این آئی) تھر ایکسپریس کا 10 سالہ معاہدہ 31 جنوری کو ختم ہوجائیگا ، معاہدے کی تجدید نہ ہوئی تو اگلے ہفتے سے تھر ایکسپریس نہیں چلے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

آخری تھر ایکسپریس موناباؤ سے رات گئے میرپورخاص پہنچی جس میں سوار ہو کر 370 مسافر بھارت سے پاکستان آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں تھر ایکسپریس معاہدہ غیر یقینی ہے۔واضح رہے کہ تھر ایکسپریس کراچی سے براستہ میرپورخاص ہفتے میں ایک مرتبہ بھارت جاتی ہے اور اگلے ہی روز بھارت سے مسافر لے کر پاکستان پہنچتی ہے۔ اس وقت اس ٹرین سے 450 سے 500 مسافر بھارت جاتے اور تقریباً اتنے ہی یہاں آتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -