2015کے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے یوسی 20کے چیئر مین راؤ شاہد اقبال دوبارہ گنتی میں بھی 16ووٹوں سے کامیاب ہوگئے

2015کے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے یوسی 20کے چیئر مین راؤ شاہد اقبال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حاصل پور (نامہ نگار ) حالیہ بلدیاتی الیکشن میں راؤ شاہد اقبال یوسی قائم پو ر20میں 1789ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے ۔ ہارنے والے امیدوار سید سعادت حسین گیلانی نے1773(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

ووٹ لئے تھے ۔ الیکشن ٹربیونل میں دوبارہ گنتی کے لئے درخواست دی جس پر آج اے سی آفس حاصل پور میں راؤ شاہد اقبال دوبارہ 16ووٹوں سے کامیاب ہوگئے ۔ کامیابی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین یوسی 20راؤ شاہد اقبا ل نے صحافیوں کو بتایا کہ عوام نے پہلے بھی میرے مخالف امید وار کو مسترد کیا تھا ۔ اب دوبارہ گنتی میں بھی الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ہے۔ کامیاب ہونے پر رانا مہتاب خاں ،چودھری نعیم الدین وڑائچ نواز خان عباسی چودھری خلیل احمد باجوہ ، چودھری ریاض احمد راؤ محمد کاشف اور دیگر نے مبارک باد دی۔