یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کی یقین دہانی، پاور لومز ایسوسی ایشن نے ٹیکسوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی تحریک ملتوی کردی

یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کی یقین دہانی، پاور لومز ایسوسی ایشن نے ٹیکسوں ...

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر) آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کی طرف سے 29جنوری کو ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک کو یونین کونسلوں کے چیئرمینز کی یقین دہانی پر فی(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

الحال ملتوی کر دیا گیا ہے یونین کونسل 22کے چیئرمین حاجی خلیل احمد انصاری، چیئرمین حاجی محمد صدیق انصاری، چیئرمین حاجی سعید احمد انصاری، چیئرمین حاجی شبیر احمد انصاری، حاجی ماسٹر سعد احمد انصاری، چیئرمین محمد امجد انصاری، چیئرمین محمد اکبر انصاری، چیئرمین چوہدری غلام سرور، چیئرمین شکیل سخاوت انصاری نے آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کرکے یقین دہانی کروائی کہ پاور لومز پر 60روپے ٹیکس کو بڑھا کر 500روپے فی لوم کرنے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ 31جنوری کے اجلاس میں سابقہ شرح بحال کروا دی جائے گی اس سلسلے میں قرار داد جمع کروا دی گئی ہے اگر ہم سابقہ شرح بحال نہ کروا سکے تو پھر تمام چیئرمین علی اکبر پاور لومز ایسوسی ایشن کی تحریک میں بھرپور حصہ لیں گے، اس یقین دہانی کو مد نظر رکھتے ہوئے آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر عبدالخالق قندیل انصاری منعقد ہوا اجلاس اقبال نگر میں چیئرمین ملتان زون حاجی بشیر احمد پہلوان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اجلاس میں یونین کونسلز کے چیئرمینز کی یقین دہانی پر 29جنوری کی احتجاجی تحریک کو 3فروری تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا اجلاس میں یونین کونسلز کے چیئرمینوں کی کوششوں کو سراہا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -