واسا نے میپکو کو واجبات کی مد میں 2کروڑ 80لاکھ روپے کا چیک دیدیا متنازعہ واجبات پر کل پھر میٹنگ ہوگی

واسا نے میپکو کو واجبات کی مد میں 2کروڑ 80لاکھ روپے کا چیک دیدیا متنازعہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر ) واسا نے میپکو کوواجبات کی مد میں 2کروڑ80لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔متنازع واجبات پر کل پھر میٹنگ ہوگی ۔ بتایا گیا ہے کہ واسا نے میپکو کے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

24کروڑ روپے کے واجبا ت متنازع قرار دے دئیے تھے ۔ اس سلسلے میں واسا اور میپکو کے حکام کی میٹنگ ہوئی جس میں واسا حکام نے میپکو حکام کو 2کروڑ80 لاکھ روپے کا چیک دیا اور مطالبہ کیا کہ واسا کے کنکشن وائز بلز کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔ اس سلسلے میں یہ بروز منگل کو میپکو حکام کے ساتھ ایک اور میٹنگ ہوگی جس میں واجبات کا تنازع طے کیا جائے گا ۔
واسا چیک