ملک میں افرا تفری کا عالم، حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، اسد اللہ بھٹو

ملک میں افرا تفری کا عالم، حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، اسد اللہ بھٹو

  

خان پور (نمائندہ پاکستان )جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو نے کہاہے کہ ملک میں اس وقت کفر واسلام کی زبردست کشمکش ہے ۔زینب کے قتل کیس کا بہانہ بناکر بلاول بھٹو اور این جی اوز سکولوں میں جنسی تعلیم شروع کرانے کے خواہاں ہیں ۔تاکہ پاکستانی معاشرے میں تھوڑی بہت شرم وحیا باقی ہے وہ بھی ختم ہوجائے وہ امیر جماعت اسلامی تحصیل خانپو رکی رہائش گاہ پر کارکنوں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں افرا تفری کاعالم ہے حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے ۔امریکہ ،اسرائیل اوربھارت ملک پاکستان کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں متحرک ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی بھی لادینی قوتوں کا راستہ روکنے کے لئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ 2018ء کا سیاسی جماعتوں کیلئے بہت بڑا چیلنج بن کر آرہاہے ۔کیونکہ اسمبلیوں میں آپکی نمائندگی نہیں ہوگی ۔تو آپ کچھ نہیں کرسکتے اگر پنجاب اسمبلی میں ہماری نمائندگی ہوتی تو وومن پروٹیکشن بل پاس نہ ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ اب بل پاس کرانے پر حکومت پنجاب کو شر م آنی چاہئے ۔اس موقع پر قیم ضلع عبدالرحمن شاکر ،خواجہ رفیق احمد ،عامر اشتیاق ،محمود الحسن چوہدری ،سابق امیر ضلع سید محمد عابد شاہ ،سیاسی کمیٹی ضلع کے امیر چوہدری اشتیاق احمد،جام عبدالمجید جاوید ،سید ساجد شاہ ،ربنواز چیمہ ،ڈاکٹر رحیم الدین ،راشد مسعود ،ڈاکٹر طارق بلوچ،حسن بن جاوید گورائیہ ودیگر موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -