لودھراں: صدیق بلوچ کے قریبی ساتھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

لودھراں: صدیق بلوچ کے قریبی ساتھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن ) تحریک انصاف کو لودھراں میں بڑی کامیابی ، صدیق بلوچ کے قریبی ساتھیوں ملک صدیق جتیال، جام فضل رہوجہ اور ملک اقبال جتیال نے ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جہانگیر خان ترین کمال پور جتیال پہنچے جہاں انہوں نے ملک صدیق جتیال، جام فضل رہوجہ اور ملک اقبال جتیال کی رہائش گاہوں پر ان (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیے ۔ جہانگیر خان ترین سے ملاقاتوں کے بعد صدیق بلوچ کے قریبی ساتھیوں ،سابق ممبر ضلع کونسل ملک صدیق جتیال ،سابق چیئرمین یونین کونسل راجہ پور جام فضل رہوجہ اور کمال پور جتیال کی اہم سیاسی شخصیت ملک اقبال جتیال نے اپنی برادریوں کی دیگر سرکردہ شخصیات ، دیگر برادریوں ،کونسلرز اور ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ جہانگیر ترین نے ملک صدیق جتیال ،جام فضل اور ملک اقبال جتیال دیگر شامل ہونے والی شخصیات کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ لودھراں کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی خاطر اچھے ،باکردار اور مضبوط سیاست دان ہمارے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں ملک رفیق جتیال ، ملک اسلم جتیال ،جام محمد اجمل ، راؤ منور علی ، رانا محمد جمیل ، چوہدری عبدالغفور، محمد صادق فوجی،مہر عبدالرحمان، حاجی خلیل احمد لنگاہ،مہر عبدالرشید،ملک امیر بخش و دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر ضلعی صدر ڈاکٹر شیر محمد اعوان، سابق ایم این اے اختر خا ن کانجو، نواب حیات اللہ خان ترین ،سید حسن محمود شاہ ، کیپٹن (ر)عزت جاوید خان، محمود نواز جوئیہ ، ملک آصف اعوان، ملک اصغر جوئیہ ، ملک شاہنواز بھٹہ ، عفت طاہرہ سومرو و دیگر نے بھی خطاب کیا۔