قومی حلقہ154کے الیکشن میں حیران کن نتائج دیں گے، عبد الرحمن کانجو
کہروڑپکا ( سٹی رپورٹر)154کے الیکشن میں حیران کن نتائج دیں گے ۔عوام کی سپورٹ ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت عبدالرحمن خا ن کانجو نے مولانا غلام محمد کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے بتایا کہ الیکشن ہو یا نہ ہو بھر پور انداز سے الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں ایم این اے کے امیدوار پیر اقبال شاہ کا کردار ان کی شرافت(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
اور روشن کی طرح ہے مخالفین کو بھر پو ر انداز میں شکست دیں گے انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر کا افتتاح آئندہ دو چار روز میں کیا جارہا ہے اسی طرح حاصل والا او ر ٹی ایچ کیو ہسپتال تک روڑپر بھی کام شروع ہے انہو ں نے مولانا منیر ریحان سے ان کے سسر مولانا غلام محمد کی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر کے امن کے قیام میں مولانا کی خدمات نا قابل فراموش ہیں تمام مکاتب فکر ان کی دل سے قدر کر تے ہیں ۔اس موقع پر انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل خواجہ عبیدالرحمن ،ڈاکٹر منصور ،شہباز فخر ،نواب عبید،راجہ محمد فاروق ،ملک امیر ،راؤ اشرف سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔