عوام آئندہ الیکشن میں ملکی ترقی کیلئے کام کرنیوالوں کو ووٹ دیں،جعفر اقبال

عوام آئندہ الیکشن میں ملکی ترقی کیلئے کام کرنیوالوں کو ووٹ دیں،جعفر اقبال

  

رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما و سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عوام ان کو ووٹ دیں جنہوں نے صدق دل سے ملکی تعمیر و ترقی، معاشی خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کیا۔انہوں نے کہاکہ ووٹ ایک مقدس امانت (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

ہے جس کو ضمیر کی آواز سن کو دینے والا ملک کا حقیقی خیر خواہ ہو گا اور حقائق بتا رہے ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے تمام تر ترقیاتی وسائل پوری ایمانداری سے عوام پر نچھاور کئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر88پی میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے سکول کے دورہ کے موقع پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم پی اے چوہدری محمود الحسن چیمہ، چیئرمین ضلع کونسل سردار اظہر خان لغاری، مسلم لیگی رہنما حاجی محمد ابراہیم، چیئرمین یونین کونسل مہر ارباب سمیت دیگر موجو دتھے۔قبل ازیں مسلم لیگ(ن) کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری محمد جعفر اقبال پیف کے زیر اہتمام چلنے والے سکول میں پہنچے تو ننھی طالبات نے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -