سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میجر (ر) تنویر حسین سید نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میجر (ر) تنویر حسین سید نے پیپلز پارٹی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خان پور (نمائندہ پاکستان )سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری وسابق ایم این اے میجر(ر) تنویرحسین سید پیپلز پارٹی میں شامل(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

ہوگئے ۔انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد کی ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اعلان کے بعد خانپور پہنچ کر اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کے عوام کی ترجمان اور امید کی حیثیت رکھتی ہے ۔عمران خان اصل میں مسلم نواز کو فائدہ پہنچارہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی غریبوں ،کسانوں ،مزدوروں ،ہاریوں ، خواتین ، طلبا اور نوجوانوں کی نمائندہ جماعت ہے اور آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرے گی ۔