اوچ شریف، ٹرالر کی ٹکر سے آئل ٹینکر میں موجود ہزاروں لٹر پٹرول بہنے لگا

اوچ شریف، ٹرالر کی ٹکر سے آئل ٹینکر میں موجود ہزاروں لٹر پٹرول بہنے لگا

  

اوچ شریف(نمائندہ خصوصی) قومی شاہراہ پر طاہر والی کے قریب ٹرالر کی ٹکر لگنے سے کراچی سے لالہ موسیٰ جانے والے آئل ٹینکر میں موجود ہزاروں لٹر پیٹرول بہنے لگ گیا جس کی وجہ سے انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں پیٹرولنگ پولیس طاہر والی کے ڈیوٹی اہلکار جام ناصر عباس ،زاہد حسین ،سعید(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

احمد کھاکھی ،محمد جاوید ودیگر موقع پر پہنچ گئے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں احمد پور شرقیہ جیسے سانحہ رونما ہونے سے بچاو کے لیے اطلاع پر تحصیل انتظامیہ ،ریسکیو1122ٹیمیں بھی پہنچ گئیں ،قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا جس کی وجہ سے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جانے سے دوردراز علاقوں میں جانے والے مسافر پھنسے رہے ،انتظامیہ نے علاقے کو سیل کر کے آئل ٹینکر سے پیٹرول شفٹ کرنے کے بعد قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -