75سالہ ’’دولہا‘‘پوتوں پوتیوں ، نواسے نواسیوں کے ہمراہ دھوم دھام سے 30سالہ دلہنیا بیاہ لایا

75سالہ ’’دولہا‘‘پوتوں پوتیوں ، نواسے نواسیوں کے ہمراہ دھوم دھام سے 30سالہ ...

  

میاں چنوں، محسن وال (نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان )میاں چنوں کے نواحی گاؤں16/8BRکا 75 سالہ شخص فضل محمد ولد فتح (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

محمد گزشتہ رات اپنے بیٹوں بیٹیوں پوتے پوتیوں نواسے نواسیوں اور دیگر عزیزواقارب کے ہمراہ مقامی میرج ہال میں بڑی دھوم دھام سے بارات لیکر آیا جہا ں پر اس کا نکاح 30سالہ شمیم اختر سے پڑھایا گیا دلہا اور دلہن سمیت شاددی کی تقریب میں شامل ان کے دیگر عزیزو اقارب سب اس موقع پر خوش تھے دلہے کے بیٹوں کا کہنا تھا کہ ہماری بڑی خواہش تھی کہ ہمارا والد دلہا بنے سو آج وہ ہماری خواہش تکمیل کو پہنچ گئی ہے اور ہم بہت خوش ہیں خوشی کے اس موقع پر دلہا نے شیخ رشید احمد اور عمران خان کو بھی شادی کا مشورہ دیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -