ڈی سی آفس ملتان کے جونئیر کلرک کا ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ تبادلہ

ڈی سی آفس ملتان کے جونئیر کلرک کا ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ تبادلہ

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر آفس ملتان نے جونیئر کلرک جام خلیل کا ایک ہفتہ میں دوسری مرتبہ ٹرانسفر کر دیا انہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے آفس سے ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی کا ریڈر تعینات کر دیا گیا جبکہ ان کے پیش رو جاوید خان کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے آفس میں ریڈر تعینات کیا گیا ہے بتایا گیا ہے گذشتہ ہفتہ جام خلیل کو کالونی برانچ ملتان رپورٹ کرنے کے احکامات (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

جاری کیے گئے تھے لیکن جام خلیل احمد نے کالونی برانچ جوائننگ دینے سے انکار کر دیا جس پر انہیں موجودہ پوسٹ پر کام کرنے کی ہدایات دی گئیں تھیں لیکن ہفتہ کے روز اچانک انہیں اے ڈی سی آر کی ایچ وی سی پوسٹ سے ٹرانسفر کردیا گیا معلوم ہوا ہے اس پوسٹ کے حصول کیلئے جاوید خان نامی جونیئر کلرک 1 سال سے تگ و دو کررہے تھے انہوں نے پہلے کالونی برانچ سے اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی کے آفس میں بطور ریڈر ٹرانسفر کروایا لیکن وہ یہاں پر ایچ وی سی کی پوسٹ والے مفادات سے محروم رہے لیکن تحصیل کی سطح پر کورٹ ورک نہ ہونے کے برابر تھا انہوں نے اپنے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ ایچ وی سی کی پوسٹ حاصل کی لیکن جام خلیل نے اپنے حکام کو کالونی برانچ میں درپیش تحفظات سے آگاہ کردیا جس پر دونوں اہلکاروں کے ٹرانسفر احکامات معطل کر دیئے گئے لیکن جاوید خان نے گذشتہ ہفتے کے دران ہی اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کیا اور اعلیٰ افسران کو نئے ٹرانسفر آرڈر جاری کرنے پر مجبور کر دیا اور اپنی پرانی پوسٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا دریں اثناء ڈی سی آفس کی جانب سے کلرک محمد سرور کو کالونی برانچ میں ہی کام کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -