جنوبی پنجاب میں دھند اور سردی کی شدت میں اضافہ، معمولات زندگی تباہ

جنوبی پنجاب میں دھند اور سردی کی شدت میں اضافہ، معمولات زندگی تباہ

  

ملتان، میلسی(سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں دھند اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ سردی کی شدت آئندہ دو روز تک مزید برقرار رہنے کی پیشگوئی جاری کردی گئی ۔سردی اور دھند باعث ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں ۔اس ضمن میں ماہرین موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے بالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

باعث ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے اورکوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6ڈگری تک گر جانے کے باعث ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند اور سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں دھند سے بجلی کی فراہمی کا نظام بری طرح سے متاثر ہورہا ہے۔۔ ٹرانسمیشن لائنوں کے ٹرپ کرنے سے سسٹم پر بریک ڈاؤن آتے رہے جنوبی پنجاب کے میدانی علاقے موسم سرما میں شدید دھند کا شکار رہتے ہیں جس کی وجہ سے حالیہ دنوں میں شدید دھند نے بجلی نظام کو بری طرح سے متاثر کیا ہے۔ بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کے ڈسک انسولیٹرز پر جمی مٹی دھند اور اوس گرنے سے کیچڑ میں تبدیل ہو کر سپارنگ کرنے اور لائنوں کے ٹرپ کرنے کا سبب بن جاتی ہے جس سے فراہمی معطل ہو جاتی ہے۔ آئندہ دو سے تین روز میں صورتحال کی بہتری کا امکان ہے۔ دریں اثناء میلسی اورگردونواح میں دھند کی چادرتن گئی کاروبارزندگی بھی متاثرہوادھند کی وجہ سے حدنگاہ کم ہوگئی اورگاڑیوں کوبھی مشکلات کاسامنارہادھند کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیادرجہ حرارت 10سینٹی گریڈ گرگیادھند کافصل گندم پرخوشگواراثرپڑا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -