تحصیل ہسپتال کبیر والہ کے ڈاکٹر کی غفلت سے بچہ مرگیا، ورثاء کا احتجاج

تحصیل ہسپتال کبیر والہ کے ڈاکٹر کی غفلت سے بچہ مرگیا، ورثاء کا احتجاج

  

جودھ پور ،نواں شہر (نمائندہ پاکستان ) نواحی علاقہ چوپڑہٹہ کے رہائشی صفدر جوپو نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میں اپنی بیوی کو ڈلیوری کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر سرائے سدھو لے گیا جہاں پر موجود ڈاکٹر نے ہمیں کبیروالا ہسپتال ریفر کردیا جہاں پر ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر سمیرا نے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ہمیں کہا جلدی سے کہیں بلڈ کا انتظام کروہم نے بڑی مشکل سے ایک بوتل کا بندوبست کیا اور ایک بلڈ کی بوتل کے لیے بلڈ بنک کے ملازم نے ہم سے 3ہزار روپے لے لیے اور مزید پیسوں کا بھی مطالبہ کیا جب ڈلیوری کیس کیا تو بچہ پیدا ہوتے ہی فو ت ہوگیا جبکہ میری بیوی کی حالت غیر ہوگئی اس نے مزید بتایا کہ میرا بچہ ڈاکٹر کی غفلت سے فوت ہوا ہے میری وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے پر زور اپیل ہے کہ ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -