ملتان پولیس سوئی رہی، ڈاکو چور ’’مصروف کار‘‘ شہری لاکھوں مالیتی اشیاء سے محروم

ملتان پولیس سوئی رہی، ڈاکو چور ’’مصروف کار‘‘ شہری لاکھوں مالیتی اشیاء سے ...

  

160ملتان (کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق الپہ پولیس کے علاقے میں تین ڈاکووں نے اکرم سے موٹرسائیکل چھین لیاکینٹ پولیس کے علاقے سے شان کا موٹرسائیکل چوری کر لیاگیاچہلیک پولیس کے علاقے سے محمد عظیم کا موٹرسائیکل، شاہ شمس پولیس کے علاقے سے محمد جاوید کا بکرا، جلیل آباد پولیس کے (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

علاقے سے غلام مصطفے کا موبائل فون، مبشر کی کار، قطب پور پولیس کے علاقے سے غلام شبیر کارکشہ، گلگشت پولیس کے علاقے پل برارا ں کے قریب فیاض کی دکان سے سات لاکھ روپے مالیت کا کپڑا اور زکریا پولیس کے علاقے میں وہاب کے گھر سے ایک لاکھ 18 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا بستی بچ کے رہائشی شجاع نے گلگشت پولیس کو درخواست دی کہ وہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے لیا گیا وہاں پر مو جود نامعلوم شخص نے دھوکہ دہی سے اس کا کارڈ تبدیل کر لیا اور اس کے اکاوئنٹ سے 41ہزارروپے چوری کر لئے لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد عثمان کا رکشہ، دولت گیٹ پولیس کے علاقے سے عباس علی کا موٹرسائیکل مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں محمد ساجد کے پلاٹ سے نا صر اور امجد وغیرہ نے ایک لاکھ روپے مالیت کا تعمیراتی سامان، آکاش کے رقبہ سے مزمل، محسن اور احسن وغیرہ نے بیس ہزار روپے مالیت کا چارہ اور بستی ملوک پولیس کے علاقے میں ریاض احمد کی دکان سے 40 لاکھ روپے مالیت کی زرعی ادویات چوری کر لی گئیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -