اہل سنت کو خادم رضوی سے اتحاد کا مشورہ جے یو پی کے صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی مفتی منیب الرحمن سے ٹیلیفونک گفتگو

اہل سنت کو خادم رضوی سے اتحاد کا مشورہ جے یو پی کے صاحبزادہ ابو الخیر محمد ...

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابولخیر محمد زبیر نے مفتی منیب الرحمٰن سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نظام مصطفی متحدہ محاذ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اہل سنت کو (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

علامہ خادم حسین رضوی سے اتحاد کا مشورہ دیا ہے جب کہ حقیقی صورت حال یہ ہے کہ نظام مصطفیٰ متحدہ محاذ کی طرف سے اہل سنت والجماعت کے تمام قائدین نے علامہ خادم حسین رضوی کو اتحاد کی دعوت دینے کے لئے اکابرین کا ایک معززوفد تشکیل دیا لیکن علامہ خادم حسین رضوی نے ان سے ملاقات تو بہت دور کی بات ہے فون پر بات کرنا بھی گوارہ نہیں کیا بعض اہل سنت کے اکابرین نے اتحادکے لئے ان سے انفرادی طور پر ملاقات کی خواہش ظاہر کی تو علامہ صاحب نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ جب تک شوریٰ اجازت نہیں دیگی میں ملاقات بھی نہیں کروں گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -