مظفر آباد میں نوازشریف کا والہانہ استقبال کرنے کا فیصلہ

مظفر آباد میں نوازشریف کا والہانہ استقبال کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم آزاد جموں و کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت مسلم لیگ ن میرپور ڈویژن کے وزراء ، ایم ایل اے ،ٹکٹ ہولڈر اور اہم جماعتی عہدیدران کا اجلاس کشمیرہاؤس اسلام آباد میں ہوا ۔ سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق طبیعت کی ناسازی کے باعث تقریب (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

میں شریک نہ ہوسکے جب کہ ممبر اسمبلی راجہ نصیر احمد خان کی نمائندگی راجہ ایوب نے کی ۔ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیرکے پروگرامات کے حوالے سے ضلعی وحلقہ جاتی تنظیموں و عہدیداران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں متفقہ طور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیرکے تمام اضلاع سے لوگوں کی بھاری تعداد سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کیلئے مظفرآباد آئیں گے ۔ شرکاء کو جلسہ میں عوامیو کارکنان کی شرکت اور فنڈنگ کے اہداف دے دئیے گئے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ پانچ فروری کا دن ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں اسی دن کی مناست سے قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف بھی مظفرآبادتشریف لائے رہے ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -