الخد مت فاونڈیشن کے زیر اہتمام بونیر میں تین روزہ فری ائی کیمپ کا انعقاد

الخد مت فاونڈیشن کے زیر اہتمام بونیر میں تین روزہ فری ائی کیمپ کا انعقاد

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)الخد مت فاونڈیشن کے زیر اہتمام بونیر میں تین روزہ فری ائی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔فری ائی کیمپ میں فیصل اباد پنجاب سے ائی سپشلسٹ ڈاکٹر ز نے خصوصی شرکت کی ۔تین روزہ کیمپ میں پانچ سو مریضوں کا مفت معائین کیا گیا ۔تیس مریضوں کا اپریشن کیا گیا ۔2018 میں فری ائی کیمپ کے ساتھ ساتھ مفت میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے ۔الخدمت فاونڈیشن بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔فری ائی کیمپ میں مریضوں کے علاج معالجے ،اپریشن اور ٹیسٹ پر لاکھوں روپے خرچ ہو ئے ۔مخیر خضرات الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ مالی تعاون کرکے معاشرہ کے غریب اور پسے ہوئے طبقہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرے ۔ان خیالات کا اظہار الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر زرفروش خان ۔نائب صدر نثار خان اور جنرل سیکرٹری محمد رحمان نے اپنے رضاء کاروں کے ہمراہ المرکزی اسلامی بونیر میں تین روزہ کیمپ کے اخری روز مقامی صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا ۔ضلعی صدر نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے پہلے روز 84 مریضوں کا معائنہ کیا جس میں چالیس مریضوں کو ٹیسٹ تجویز کئے ۔پندرہ مریضوں کا اپریشن کیا گیا ۔دوسرے روز ڈھائی سو جبکہ اخری روز دو سو کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ فیصل اباد پنجاب سے ماہر ائی سپیلسٹ اور انکی ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔تین روزہ فری ائی کیمپ پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے ۔جو الخدمت فاونڈیشن کے شعبہ صحت نے برداشت کئے ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 2018 میں الخدمت فاونڈیشن بونیر کے تین حلقوں میں میڈکل کیمپ لگائے گے ۔جس میں ماہر ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ معاشرہ کی صاحب حیثیت افراد پر معاشرہ کے غریب افرادکا حق بنتاہیں کہ وہ اپنے حلال کی کمائی میں انکا حصہ کرکے الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ مالی تعاون کرے ۔انہوں نے کہا کہ جون 2018 تک المرکزی اسلامی بونیر میں الخدمت ہسپتال مکمل کیا جائے گا جس میں زچہ بچہ سمیت بہت سے امراض کا علاج قابل اور ماہرین ڈاکٹرز سے کرائے جائیں گے ۔اس موقع پر مریضوں نے الخدمت فاونڈیشن کے فری ائی کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیمپ کے انعقاد سے ہما را مفت انکھوں کے اپریشن کئے گئے جو پرائیویٹ کلینلکس میں کرنے کے ہم بوجھ برداشت نہیں کرسکتے تھے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -