ایپکا خیبر پختونخوا کا مطالبات کے حصول کیلئے 31جنوری کو قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

ایپکا خیبر پختونخوا کا مطالبات کے حصول کیلئے 31جنوری کو قلم چھوڑ ہڑتال کا ...

  

مردان( بیورورپورٹ) ایپکا خیبر پختونخوا نے مطالبات کے حل کیلئے 31جنوری کو صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔ موجودہ حکومت کلرکوں کے مسائل حل کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ اور اکاؤنٹس کلرکس اور دیگر کیڈر کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی نوٹیفیکیشن جاری کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کے روش پر چل رہی ہے۔ اور صرف اعلانات تک محدود ہے ہم نے حکومت کو بہت ٹائم دیا۔ لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے ۔ ان خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے ایپکا کے صوبائی صدر اورنگزیب کشمیری نے سی اینڈ ڈبلیو آفس میں کلرکوں کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے کہا کہ اعلی کوالیفائیڈ کلرکوں کو فوری طور پر ٹائم سکیل دیا جائے۔ اور اکاؤنٹس کلرک کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر جاری کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کلرکوں کی اپ گریڈیشن کرکے ایک مثال قائم کی۔ جس کو تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا۔ لیکن چند مفاد پرست عناصر حکومت اور ملازمین کے درمیان لڑانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ اور ہمارے مطالبات کو سرد خانے کے نذر کیا ہے۔ اور حل کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ 30جنوری تک ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو 31جنوری کو صوبہ بھر کے تمام دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال اور کالی بینر ز اویزان کیا جائے گا۔ اور مطالبا ت کی حل تک یہ احتجاج جاری رہیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -