ترقیاتی منصوبوں پر فوری کام شروع کیا جائے‘ شاہد شنواری

ترقیاتی منصوبوں پر فوری کام شروع کیا جائے‘ شاہد شنواری

  

خیبر ایجنسی بیورورپورٹ)ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا جائے بعض لوگوں کی وجہ سے ترقیاتی کاموں پر کام بند ہو گیا سابق اور موجودہ پارلیمنٹرین نے قوم کو دھوکہ دیا سابق دس سالہ دور اور موجودہ پانچ سالوں میں حلقہ این اے پینتالیس میں کوئی تر قیا تی کا م نہیں کیا گیا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور فاٹااولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد شنیواری نے شینواری ویلفئیر آرگنائزیشن حلف برداری تقریب سے کیا انہوں نے کہا کہ لنڈیکوتل لنڈی خانہ واٹر سپلائی منصوبے پراور گورنمنٹ ہائی سکول گراونڈ پر کام اس لئے بند کیا گیا ہے کہ اس پربعض لوگوں کی تختیاں نہیں لگا دی گئی ہیں لنڈیکوتل کے عوام پانی کی قلت کی وجہ سے نکل مکانی کر نے پر مجبور ہیں جبکہ بعض لوگوں نے منصبوں پرکریڈٹ لینے کی چکر میں کام بند کر دیا گیاہیں جو سراسر ظلم اور افسوس کا مقام ہیں اس لئے گورنر کو چاہئے کہ وہ اپنے افتتاح کردہ منصوبوں پر کام جلد شروع کرنے کی احکامات جا ری کریں انہوں نے کہا ہر علاقے کے ایم این ایز اپنے دور میں چار یا پزنط ہزار نوکریاں اپنے قوم کے نوجوانوں کو دیتے ہیں لیکن انکے ایم این اے نے کچھ نہیں کیا بلکہ سابقہ ادوار میں بھی کچھ نہیں کیا گیا شاہد شنیواری نے کہا کہ شینواری ویلفئیر آرگنائزیشن شینواری قوم کے فلاح وبہبود کیلئے کام کرینگے اس وقت تمام ڈیپارٹمنٹ میں شنیواری قوم سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں اس کو بھی تنظیم میں شامل کرکے ان کام لیا جائے انہوں نے کہا کہ سپورٹس میں جہاں بھی شینواری ویلفئیر آرگنائزیشن کو ضرورت ہوگی تو مکمل تعاون کرینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -