شبقدر‘ جرگہ کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی کا خاتمہ

شبقدر‘ جرگہ کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی کا خاتمہ

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر 25دیہات کے علاقہ شہباز خان کورونہ 80سالہ پُرانی دشمنی دوستی میں تبدیل،قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے جرگہ تشکیل دیا تھا جو کامیاب رہا جرگے میں مہمند ایجنسی کے مختلف اقوام حلیم زئی ترگزئی اور شبقدر کے مختلف علاقوں کے مشران علماء کرام اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی دشمنی کی وجہ جائیداد تنازعہ بتایا گیا جس پر دونوں فریقین کے دو افراد قتل ہوئے تھے تفصیلات کے مطابق شبقدر 25دیہات کے علاقہ شہباز خان کورونہ میں دو فریقین خان تحصیل ولد خان سلام اور سنتوش خان ولد تاج الدین کے درمیان بہت پرانا جائیداد کا تنازعہ تھا جس پر فریقین نے ایک دوسرے سے دو افراد قتل کیے تھے اور 80 سالہ دشمنی میں کسی نے صلح کی کوشش نہیں کی تھی قومی وطن پارٹی کے رہنماؤں حاجی قادر خان سمنات ملک کرامت شاہ فضل اکبر نے اللہ پاک کی رضا کے لیے فریقین میں صلح کرائی جرگے میں قومی وطن پارٹی پی کے بائیس شبقدر کے سابقہ ایم پی اے بابر علی خان مہمند جنرل سیکرٹری حاجی فیصل خان مہمند ایجنسی اور شبقدر کے مختلف اقوام کے مشران علماء کرام اور ہزاروں کی تعداد میں علاقہ عوام نے شرکت کی جرگے کو کامیاب اور پر امن طریقے سے کرانے میں شبقدر پولیس تھانہ خواجہ وس نے فُل سیکیورٹی فراہم کی پولیس تعاون پر جرگہ مشران اور عوام نے شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا گیا فریقین نے جرگہ کے ہزاروں افراد کے سامنے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے کو اللہ پاک کی رضا کے لیے معاف کر دیا ایک دوسرے کو صلح پر مبار کباد دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عہد کیا کہ آئندہ عمر بھر کے لیے بھائیوں کی طرح زندگی بسر کرینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -