چارسدہ ، تاجر اتحاد نے ٹیم ایم اے اور ٹریفک پولیس کے خلاف طبل جنگ بجا دیا

چارسدہ ، تاجر اتحاد نے ٹیم ایم اے اور ٹریفک پولیس کے خلاف طبل جنگ بجا دیا

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) تاجر اتحاد نے ٹی ایم اے اور ٹریفک پولیس کے خلاف طبل جنگ بجا دی ۔ ٹی ایم اے بھتہ خوری پر اتر آئی ہے ۔ ٹریفک پولیس وردی کا غلط استعمال کرکے بد معاشیاں کر رہی ہے ۔ بے گناہ تاجر کی غیر قانونی گرفتاری پر خاموش نہیں بیٹھے نگے ۔ ٹی ایم اہلکاروں اور ٹریفک پولیس کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو احتجاجی تحریک شروع کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار تاجر اتحاد کے مرکزی صدر افتخار حسین نے تنظیم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری حبیب ٹیلر ، سینئر نائب صدر لعل محمد لعل ، ارشاد علی قریشی ، محمد عالم ، ناصر خان ، ضیاء الدین ، شاروم خان ، ظہور احمد ظریف خیل ، وحید درانی ، روح الامین باچہ ، امداد اللہ ، ناصر جان ، محمد عاطف کے علاوہ تنگی روڈ کے تاجروں اور بارگین مالکان بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں ٹی ایم چارسدہ کا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خود ساختہ نوٹس پر شدید غم و عصے کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے تاجر اتحاد کے مرکزی صدر افتخار حسین صراف اور دیگر نے کہا کہ ٹی ایم اے چارسدہ فساد کی جڑ ہے ۔ ٹی ایم اے چارسدہ بازا ر میں بد معاشیاں کر رہی ہے اور بازار سے بھتہ وصول کر تی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صفائی کے صورتحال ناقص ہو چکی ہے۔ ، سٹریٹ لائٹ کا نظام نہیں، پانی کے نلکوں میں مضر صحت پانی عوام کو پلایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ٹریفک پولیس پر تنقید کی اور کہا کہ چارسدہ ٹریفک اہلکاروں کا رویہ غیر اخلاقی ہے کیونکہ ٹریفک اہلکاروں نے ٹی ایم اے چارسدہ کے خود ساختہ نوٹس پر تنگی روڈ کے موٹر سائیکل تاجر اور تاجر اتحاد کے رابطہ سیکرٹری ناصر جان کے دکان پر گئے اور ان کی بے عزتی کرکے بغیر سرچ وارنٹ کے ان کو زد کوب کیا اورروایتی انداز میں موبائل میں ڈال کر حوالات میں بند کیا جس کی تاجر اتحاد پر زور مذمت کر تی ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر چارسدہ اور ڈی پی او چارسدہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا کہ مذکورہ اہلکار وں کے خلاف قانونی کاروائی کریں بصورت دیگر تاجر اتحاد احتجاجی تحریک شروع کریگی ۔

B

مزید :

پشاورصفحہ آخر -