ڈی پی او ہنگو کا پولیس سٹیشن اور غلمینہ چیک پوسٹ کا دورہ

ڈی پی او ہنگو کا پولیس سٹیشن اور غلمینہ چیک پوسٹ کا دورہ

  

ھنگو (بیورو رپورٹ )ھنگو ڈسٹرکٹ پولیس افیسر آصف گوہر کا بلیا مینہ تھانہ عارف حسین شہید اور غلمینہ چک پوسٹ پر اچانک دورہ تفصیلات کے مطابق ہنگو ضلعی پولیس افیسر آصف گوہر نے اچانک بلیامینہ تھانہ عارف حسین شہید کا دورہ کیا اور سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملاقات بھی کی انہوں نے غلمینہ چک پوسٹ اور تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے روزنامچہ ،بیرک،اسلحہ،خانہ،حوالات اور دفتر افیسر مہتمم تھانہ کا جائزہ لیا ڈسٹرکٹ پولیس افیسر آصف گوہر نے تھانہ کے روزنامچہ سرکاری ریکارڈ اور تمام اہلکاروں کی حاضری و ڈیوٹیوں کے ریکارڈ چک کرتے ہوئے تھانہ اور چک پوسٹ سیکورٹی ڈیوٹیوں پر موجود اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ ،ہلمٹ اور مکمل سرکاری یونیفارم استعمال کرنے کی سختی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر مو جود اہلکاران اپنی حفاظت کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ کے استعمال کو یقینی بناکر عوام کے جان ومال وآبرو کے تحفظ کو یقینی بنائیں ڈی پی او آصف گوہر نے پولیس اہلکاروں کو کسی بھی ناخوشگوارواقعے کے پیش نظرالرٹ رہنے اور عوام کے ساتھ اچھا اور دوستانہ رویہ اپنانے کے بھی سختی سے ہدایت جاری کی انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور قیام امن برقرار رکھنے کیلئے پولیس جوان اپنے پیشہ ورانہ فرائض ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سر انجام دے انہوں نے کہا کے تھانوں اور چک پوسٹ کی عمارتوں کو صاف ستھرا رکھے کیونکہ صاف ستھرا ماحول ایک منظم اور ڈٖسپلن فورس ہونے کا آئینہ دار ہوتا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -