اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرر یاں، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے ہو گا

اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرر یاں، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز) اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرریوں کے بارے میں قائم پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس رواں ہفتے ہو گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج جبکہ جسٹس یاور علی خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کے بارے میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا ۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ججز پارلیمانی کمیٹی کے ارا کان کی جلد ملاقات کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،سینٹ سیکریٹریٹ اور رجسٹرار سپریم کورٹ کی باہمی مشاورت سے کمیٹی ارآں کی ملاقات کا شیڈول طے کریں گے ۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے انکی جگہ جسٹس یاور علی خان کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر کرنے سمیت سندھ ہائی کورٹ میں چھ ایڈیشنل ججز لگانے کی سفارشات کی ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ میں ارشاد شاہ ، آغا فیصل، شمس عباسی، امجد سہوتو ، کوثر سلطان اور عدنان چودھری کو ایڈیشنل ججز لگانے کی سفارش کی گئی ہے
پارلیمانی کمیٹی