جماعت اسلامی بونیر کا اجلاس

جماعت اسلامی بونیر کا اجلاس

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ پی کے 78 مالی سال 2016/2017 کے خرچ اور امدن اور کارکردگی اجلاس زون کے صدر انجنئر ناصر علی خان کی صدارت میں اتوار کے روز سواڑی میں منعقد ہوا جس میں زون کے جنرل سیکریٹری کفائیت اللہ نے مالی امور اور کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔اجلاس میں وزیر مذھبی امور اور حلقہ ایم پی اے حاجی حبیب الرحمان خان ،ضلع ناظم ڈاکٹر عبید اللہ خان۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد حنیف ،نائب امیر غلام مصطفی خان،قیم محمد حلیم باچا،الخدمت صدر زرفروش خان،یوتھ صدر سید عاسق علی اور دیگر نے خطاب کیا ہے۔اجلاس میں زون کے اراکین جماعت اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شر کت کی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے واضح کیا ہے کہ جماعت اسلامی خالصتا کارکنان کی ڈونیشن پر چلتی ہے اور زون میں بہت ساری سرگرمیوں کی وجہ سے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے زون مالی تنگی سے دوچار ہوا ہے اور تمام کارکنان کو سرگرمیاں مذید تیز کرنے اور الیکشن سے قبل زون میں کارکنان اور رضاکاروں کو پھیلانے کے لیے مالی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔مقررین واضح کیا ہے کہ جماعت اراکین،کارکنان اور رضاکار اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاز کے لیے عملی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں اور ایسے میں مال کا خرچ کرنا اللہ کے حضور خزانہ بنانے کی برابر ہے اسلئے کارکنان اپنی دیگر نتظمیی زمداریاں پوری کرنے کے ساتھ ساتھ مالی تعاون کو جاری رکھتے ہوئے پارٹی کو فعال رکھنے اور سرگرمیوں کو مذید تیز کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں ۔جسکا اجر اللہ تعالیٰ دے گا اور عوام اسلامی نظام کے ثمرات سے مسعفید ہوکر دعائیں دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -