پیسکو سٹاف کو فوری طور پر رہا کیا جائے ‘ کاشف فرحان

پیسکو سٹاف کو فوری طور پر رہا کیا جائے ‘ کاشف فرحان

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)پیسکو انجنئیرایسوسی ایشن کے صدر کاشف فرحان اور جنرل سیکرٹری انجنئیر ندیم آفریدی نے ایسوسی ایشن کی جانب سے بنوں سرکل کے سٹاف کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پیسکو سٹاف کو فوری طور پر رہا کیا جائے پیسکو انجنئیر ایسوسی ایشن نے پولیس کے اس رویے پر بڑے افسوس اور حیرت کااظہار کیا کہ پولیس کا فرض ہے کہ وہ فرائض کی ادائیگی میں سرکاری ملازمین کی مدد کرے نہ کہ وہ الٹا بجلی چوروں کا ساتھ دے کرپیسکواہلکاروں کو ہرساں کرے پیسکو انجنیئر ایسوسی ایشن نے آئی جی پولیس کے پی کے سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں خود دخل اندازی کرکے پیسکو اہلکاروں کا دوران ڈیوٹی تحفظ ممکن بنائیں اور گرفتار ملازمین کی رہائی عمل میں لائیں ایسوسی ایشن نے سیشن جج بنوں سے معاملے کی عدالتی تحفظات کا بھی مطالبہ کیا تاکہ اصل ذمہ داران کا رتعین کرکے انہیں سزا دلائی جاسکے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -