ہمیں کسی امریکی امداد کی ضرورت نہیں رہی، شیخ آفتاب

ہمیں کسی امریکی امداد کی ضرورت نہیں رہی، شیخ آفتاب

  

اٹک (صباح نیوز)وفاقی و زیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے معاشی پالیسی سے قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا ہے ہمیں کسی امریکی امداد کی ضرورت نہیں ہے دو وقت کی بجائے ایک وقت کا کھانا کھا لیں گے مگرکسی ملک سے مدد نہیں مانگیں گے، قوم کو جمہوریت کی بقا کیلئے نواز شریف کا ساتھ دینا ہوگاکیونکہ پورے ملک کی سیاست نواز شریف کے ارد گرد گھوم رہی ہے ، نواز شریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ، گزشتہ روز پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر نے اپنے حلقہ کے سینئر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نواز شریف کے علاوہ کوئی لیڈر نہیں جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکے ،نواز شریف نے کراچی کا امن بحال کرکے دکھایا اور ملک سے 90فیصددہشتگردی ختم کی ،یہ بات طے ہو چکی ہے کہ آئندہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف ہونگے،پہلے عمران خان کے بڑے جلسے ہوتے تھے اورووٹ میاں نواز شریف کو ملتے تھے اب وقت بدل چکا ہے جلسے بھی نواز شریف کے بڑے ہوتے ہیں اور ووٹ بھی نواز شریف کو ہی ملتے ہیں ۔

شیخ آفتاب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -