ہائیکورٹ کا فل بنچ ماڈل ٹاؤن کے استغاثہ میں نامزد ملزمان کی طلبی درخواست پر آج سماعت کریگا

ہائیکورٹ کا فل بنچ ماڈل ٹاؤن کے استغاثہ میں نامزد ملزمان کی طلبی درخواست پر ...

  

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے استغاثہ میں نواز شریف، شہباز شریف اورراناثنااللہ سمیت دیگر نامزد ملزمان کی انسداددہشتگردی عدالت میں طلبی کیلئے درخواست پر آج ( پیر) کو سماعت کرے گا۔درخواست گزار ادارہ منہاج القران کے ڈائریکٹرجوادحامد کی درخواست پر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے فل بنچ کی سفارش کی تھی ۔ جس پر جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس صداقت علی خان پرمشتمل فل بنچ تشکیل دیاگیا جو آج سماعت کرے گا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کیخلاف استغاثہ دائرکررکھاہے جس میں نوازشریف ،شہبازشریف،حمزہ شہباز،رانا ثنا اللہ اورخواجہ سعدرفیق اوردیگر سمیت پولیس افسران کو بھی نامزد کیاگیاہے ۔استدعا ہے کہ استغاثہ میں نامزد تمام ملزمان کوانسداد دہشتگردی عدالت میں طلب کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -