نقیب اللہ قتل کیس، یکم فروری کو اسلام آباد میں قبائل کا دھرنے کا اعلان

نقیب اللہ قتل کیس، یکم فروری کو اسلام آباد میں قبائل کا دھرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک (صباح نیوز ) نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے قبائل کا احتجاج جاری ہے اتوار کو ٹاون ھال ٹانک میں احتجاجی جلسہ منعقد ھوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ھوئے مقررین نے واضح کیا ہے کہ شہید نقیب اللہ کے قاتلوں کی گرفتاری اور ریاستی دہشت گردی کے شکار محسود قبائل کا کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے، انھوں نے کہا کہ محسود قبائل کی قربانیوں سے تاریخ بھری پڑی ہے محسود قبائل نے افغان جنگ میں جانوں کا نظرانہ دے روسی کو شکست دیکر افغانستان سے نکالا، مقررین نے کہا کہ کشمیر میں محسود قبائل نے قربانیوں کی تاریخ رقم کرتے ھوئے تغمے بہادری شیر کشمیر اور فخر کشمیر حاصل کیئے لیکن اب ملکی ریاست اداروں کی ظلم اوربربریت کے شکار ھیں اور آئے روز محسود قبائل کے بے گنا نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل و غارت کا شکار ھورہے ھیں، مقررین نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ھوئے محسود قبائل پر ڈھائے گئے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، جلسے میں ھزاروں افراد نے نقیب اللہ شہید کے ماورائے عدالت قتل پر یکم فروری کو اسلام آباد میں ھونے والے آحتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے حتمی شکل دے دی گئی۔ محسود فلاحی تحریک کے سربراہ شیرپاو ایڈووکیٹ، بادشاہی خان، شمس محسود، و دیگر نے خطاب کیا ۔