مظفرآباد،شاہراہ نیلم چہلہ بانڈی تا کہوڑی پل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

مظفرآباد،شاہراہ نیلم چہلہ بانڈی تا کہوڑی پل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)شاہراہ نیلم چہلہ بانڈی تا کہوڑی پل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ۔جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ ،پتھر اور بجری کے آنے اور دیواریں زمین بوس ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح تباہ ۔بارہ سالوں سے روڈ پر پڑی سلائیڈنگ پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ۔روڈ کا بیشتر حصہ کھنڈر بن چکا ہے ۔رہی سہی کسر روڈ کنارے لگی کرش مشینوں نے پوری کر دی ہے ۔ریاستی دارالحکومت کو نیلم سے ملانے والی دفاعی اہمیت کی حامل شاہراہ نیلم چہلہ پل سے کہوڑی پل تک کا تقریباً نو کلو میٹر حصہ شاہرات ڈویژن کی عدم دلچسپی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔روڈ کا بیشتر حصہ سلائیڈ زدہ ہو چکا ہے ۔زمین سرکنے ،سلائیڈنگ اور ریت بجری کی وجہ سے روڈ پر کئی کئی فٹ کے گڑھے پڑ چکے ہیں ۔ٹنل کی تعمیر کرنے کی دعویدار حکومت روڈ پر پڑا ملبہ تک اٹھانے میں دلچسپی نہیں رکھتی مسلم کانفرنس حلقہ دو کے صدر و سابق چےئرمین زکوٰۃ محمد رفیق عباسی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیت نے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے روڈ کی بحالی ،پختگی ،دیوار بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -