مظفرآباد،انتظامی غفلت ،شہری مہنگی سبزیاں اور اشیائے خورد نوش خرید نے پر مجبور

مظفرآباد،انتظامی غفلت ،شہری مہنگی سبزیاں اور اشیائے خورد نوش خرید نے پر ...

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ریاستی دارالحکومت میں انتظامی غفلت کے باعث شہری مہنگی سبزی ،گوشت اور اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور۔پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ اپنے ہی جاری کردہ انراخ پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ۔تفصیلات کے مطابق مظفرآباد شہر اور گردونواح میں اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا گیا ہے ۔سبزی ،فرٹ،اشیائے خوردونوش ،گوشت سمیت ہوٹلوں پر ملنے والا کھانا انتہائی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ۔سبزی ،فروٹ کی قیمتوں میں ایک ہی شہر میں 10سے 20روپے کا فرق انتظامی غفلت اور حکومتی رٹ کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے ۔گوشت کی قیمتوں میں 30سے 50روپے کا فرق میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران کی لاپرواہی کا ثبوت ہے۔شہریون نے ذمہ دار حکام ،ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی قلت اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -