داؤد یونیورسٹی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریگی، ڈاکٹر فیض اللہ عباسی

داؤد یونیورسٹی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریگی، ڈاکٹر فیض اللہ عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا ہے کہ جامعہ داؤد میں غیر ملکی طالب علم مکمل سہولتوں کے ساتھ زیر تعلیم ہیں جنہیں داؤد یونیورسٹی پاکستان کی نمائندہ بن کر خاص توجہ دے رہی ہے ، اپنے بہترین نظام اور اعلیٰ تعلیمی معیار کی بنیاد پر داؤد یونیورسٹی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں160نے یمن کے سفیر محمد مطاہر الاصحابی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے داؤد یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ معزز سفیر محمد مطاہر الاصحابی کے ہمراہ یمن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ بھی تھے جبکہ رجسٹرار داؤد یونیورسٹی سید وقار حسین شاہ ، ڈین آف انجینئرنگ ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے یمنی سفیر کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعہ داؤد کے تمام شعبوں میں ڈگری پروگرام اور کیمیکل اور الیکٹرونک انجینئرنگ میں نئے شروع ہونے والے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ معزز یمنی سفیر محمد مطاہر الاصحابی نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور اکیڈمک پروگرامز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داؤد یونیورسٹی کا مشن دونوں ممالک پاکستان اور یمن کو مزید قریب میں معاون ثابت ہوگا اور یمن کے مزید طالبعلم داؤد یونیورسٹی میں داخلہ لیں گے۔