یوم یکجہتی کشمیری عوام کیلئے تازہ آکسیجن اور بھارت کیلئے ڈیتھ وارنٹ ثابت ہو گیا : شوکت جاوید
مظفرآباد(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید نے کہا ہیکہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان آزاد و مقبوضہ کشمیر کی جملہ سیاسی عسکری قیادت اور عوام کا بے مثال اتحاد و اتفاق مقبوضہ کشمیر کے نہتے پر امن ، مظلوم آزاد ی پسند ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے لئے تازہ آکسیجن کی مانند اور بھارت کے لئے ڈیتھ وارنٹ کی مانند ثابت ہوگا ۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی آٹھ لاکھ قابض افواج کے مظالم انسانی اور شہری حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر دنیا بھر میں کشمیری عوام کا پرامن یوم یکجہتی ان کے پیدائشی حق کے لئے عالمی بریک تھرو ثابت ہوگا 5 فروری کو موچی گیٹ لاہور پیپلزپارٹی کا جلسہ اور جواں سال عالمی شہرت یافتہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا باطل شکن خطاب بھارتی ایوانوں میں ایک بار پھر’’ لے کے رہیں گے پورا کشمیر ‘‘لرزا طاری کر دے گا جس کے بعد بھارتی قیادت بنیاد پرست میڈیا چیخ و پکار دنیا کے کونے کونے میں سنائی دے گی ۔ کارکن قافلوں کی صورت میں پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں لاہور جلسہ موچی گیٹ جلسہ میں شرکت کر کے 5 دسمبر کو پریڈ گراؤنڈ پر گولڈن جوبلی کے تاریخ ساز جلسہ کی یاد تازہ کر دیں گے سابق صد ر پاکستان آصف علی زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور سمیت پیپلزپارٹی کی تمام قیادت جلسہ عام میں شریک ہو کر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جان دار قومی کشمیر پالیسی جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے قوم کو مایوسی کی دلدل سے نجات دلانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرئے گی۔ شوکت جاوید میر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب اور دورہ خوش آئند ہے 5 فروری کو یوم یکجہتی کے موقع پر جو بھی سیاسی جماعت یا کوئی بھی تنظیم حق خودارادیت کے لئے کوئی بھی پروگرام منعقد کرئے گی پیپلزپارٹی اس کی غیر مشروط حمایت کر کے اتحاد و اتفاق کوعملاً آگے بڑھائے گی ۔پاکستان میں مقیم کشمیری پانچ فروری کو موچی گیٹ کے جلسے کو کامیاب بنا کر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے توسیع پسندانہ عزائم اور کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینے کی بڑھک کو پاؤں تلے روند کر عالمی برادری کی توجہ آتش فشاں پہاڑ پر مرکوز کرنے کا موقع ضائع نہ ہونے دیں ۔
Bac