عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ؐ کا تحفظ تمام مسلمانوں کا مشترکہ فریضہ ہے،جے یو آئی کشمیر

عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ؐ کا تحفظ تمام مسلمانوں کا مشترکہ فریضہ ہے،جے ...

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ) عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ تمام مسلمانوں کا مشترکہ فریضہ ہے۔عقیدہ ختم نبوت کامل ایمان کی نشانی ہے۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے مسلمان جان قربان کرنے کو سعادت سمجھتے ہیں۔ختم نبوت پر ایمان نہ لانے والا اسلامی رو سے دائرہ اسلام سے خارج ہے۔قاندیانیوں نے اسلام او پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے اراکین اور حکومت کی طرف سے پاکستان کے آئین سے ہم آہنگ ترامیم قابل ستائیش ہیں۔ ۲فروری کو ریاست بھر میں یوم ختم نبوت اور ۵ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے۔ وزیرآعظم آزاد کشمیر، وزیر قانون، ختم نبوت بل لانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ۵۱ مارچ کو مظفرآباد میں ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر جے یو آئی کے امیر مفتی محمد رویس خان ایوبی، جنرل سیکرٹری قاضی محمود الحسن اشرف، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے امیر مولانا محمد الیاس، سواد اعظم اہل السنت والجماعت کے امیر مولانا سعید الرحمٰن تنویر، جنرل سیکرٹری مولانا قاضی منظور الحسن، تحریک تحفظ ختم نبوت کے صدر مولانا عبد الوحید قاسمی، اتحاد تنظیمات مدارس کے صدر پیر سید نذیر حسین گیلانی ،مفتی محمد اختر،جے یو آئی کے سیکرٹری اطلاعات علامہ عطا اللہ علوی ،مولانا عبد المالک ایڈوکیٹ ،مولانا طیب منظور،مولانا انعام الحق ،مولانا طیب اشرف ،مولانا زبیر احمد ظہیر سمیت دینی جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی نے ۳۷۹۱ ؁ء میں جو قرارداد منظور کی تھی بعد ازاں پاکستان کی قومی اسمبلی نے بھی اتفاق رائے سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر پرانے مسئلے کو حل کیا تھا۔ اسی تسلسل میں آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے ریاست کے عوام کے پرزور مطالبہ پر آزادکشمیر کے آئین میں پاکستان کے آئین کے طرز پر ترمیم کا جو فیصلہ کیا ہے وہ ہر اعتبار سے قابل ستائیش ہے جس کی ہر سطح پر تائید کی جا رہی ہے۔ اس سے ریاست میں اتحاد اور یکجہتی میں بھی فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے ریاست میں تمام قوانین کو قرآن و سنت سے ہم آہنگ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے ختم نبوت ترمیمی بل پیش کرنے پر حکومت کو مباک باد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کی حکومت وقت ریاست سے اسلام دشمن مہم کے خاتمہ کے لیے اہم اقدامات کرے گی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -