گوادر: بارودی سرنگ کا دھماکہ، دوسکیورٹی اہلکار شہید، 4زخمی

گوادر: بارودی سرنگ کا دھماکہ، دوسکیورٹی اہلکار شہید، 4زخمی

  

کوئٹہ (این این آئی )گوادرمیں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ دو اہلکار شہید چار زخمی سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق اتوار کو گوادرکے علاقے سائیجی میں قانون نافذکرنے والے ادارے کی گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دواہلکارشہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے شہید اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقع کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔بلوچستان کے علاقے جیوانی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکارشہید اور 4 زخمی ہو ئے، سیکورٹی فورسز کی دو گاڑیاں معمول کے مطابق گشت کر رہی تھی جیسے ہی گاڑیاں جیوانی کے علاقے بی ایریا میں دشت سیاچی کے مقام پر پہنچی تو نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کے کنارے تخریب کاری کی غرض سے نصب کیا گیا آئی ای ڈی بم زور دار دھماکے سے پھٹ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک سیکورٹی اہلکار لانس نائیک عارف نواز موقع پر شہید جبکہ گاڑی میں سوار کانسٹیبل رمضان ، کانسٹیبل سلیم ، کانسٹیبل قدوس اور کانسٹیبل ساجد شدید زخمی ہو گئے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -