الائیڈ سکولز کے’’ میتھ ماسٹری کمپیٹیشن‘‘کا فائنل 3فروری کو لاہور میں منعقد ہوگا

الائیڈ سکولز کے’’ میتھ ماسٹری کمپیٹیشن‘‘کا فائنل 3فروری کو لاہور میں ...

  

لاہور(پ ر)الائیڈ سکولز کا " میتھ ماسٹری کمپیٹیشن" فائنل 3فروری 2018کو لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔ جیتنے والے طالب علم کو "برین آف پاکستان"کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ریاضی ماسٹری مقابلوں کا پہلا مرحلہ سب کلسٹر اور کلسٹر لیول پہ مقابلوں کا انعقاد تھا بعد ازاں ان سطحوں پر جیتنے والے طالب علموں نے الائیڈ سکولز کے سات ریجنل آفسز میں مقابلوں میں حصہ لیا۔ یہ مقابلے 3راونڈز پر مشتمل تھے جن میں زبانی اور لکھے کوئز شامل تھے۔ریجن کی سطح پر جیتنے والے طالب علم اب قومی سطح پر جیتنے کے لیے 3فروری کو لاہور میں مقابلہ میں حصہ لیں گے اور جیتنے والے خوش نصیب کو"برین آف پاکستان"کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ان مقابلوں کا مقصد طالب علموں کا ریاضی میں رجحان کو فروغ دینا ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -