جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
جنوبی وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز نے تحصیل شکئی میں کارروائی کے دوران گھر سے بھاری تعداد اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکئی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ایک گھر پر چھاپہ مارا ،کارروائی کے دوران31 راکٹ،16 دستی بم،راکٹ لانچربرآمدہوئے،اس کے علاوہ 59 فیوزاور 3 ہزاربھی برآمد ہوئیں۔