سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس ، ملزم زبیرچریا کی درخواست ضمانت مسترد

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس ، ملزم زبیرچریا کی درخواست ضمانت مسترد
سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس ، ملزم زبیرچریا کی درخواست ضمانت مسترد

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کے ملزم زبیر عرف چریا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت کے دوران ملزم زبیر چریا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، ملزم کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ سانحہ بلدیہ میں 250 افرادجھلس کرجاں بحق ہوئے مگر یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ آگ اس کے موکل نے لگائی ۔ وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کوبری نہ کریں لیکن ضمانت منظورکی جائے۔ رینجرز کے وکیل نے ملزم کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کی ضمانت مستردکی تھی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -