نشے میں دھت تھانیدار نے گاڑی راہ گیروں پر چڑھادی، دو افراد جاں بحق

نشے میں دھت تھانیدار نے گاڑی راہ گیروں پر چڑھادی، دو افراد جاں بحق
نشے میں دھت تھانیدار نے گاڑی راہ گیروں پر چڑھادی، دو افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ(ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں نشے میں دھت ایک تھانے دار نے راہ گیروں پر گاڑی چڑھا دی، گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاڑکانہ کے تھانہ ولید کے ایس ایچ او علی مرتضیٰ نے نشے کی حالت میں لاہوری ریگولیٹر کے قریب گاڑی راہ گیروں پر چڑھادی۔

گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ایس ایچ او کو گرفتار کرکے قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب زخمی افراد کو اسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر ورثاء نے اسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے شیشے توڑ دیئےتاہم بعد میں ہسپتال انتظامیہ کی یقین دہانی پر ورثاء نے احتجاج ختم کردیا۔