’’ یہ اسحاق ڈار نے غلطی کی ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ بالآخر مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خاموشی توڑ دی، واضح اعلان کردیا

’’ یہ اسحاق ڈار نے غلطی کی ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ بالآخر مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ...
’’ یہ اسحاق ڈار نے غلطی کی ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ بالآخر مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خاموشی توڑ دی، واضح اعلان کردیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت کی مالی پوزیشن ٹھیک نہیں ہے، آبادی میں اضافے کو دیکھتے ہوئے معاشی ترقی کی موجودہ رفتار ناکافی ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ڈالر کی قدر کو زبردستی روکے رکھنے اقدام پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ ہماری غلطی تھی، اب ڈالر آزاد ہے اور اس کی قدر کا تعین خود مارکیٹ کرتی ہے۔

 انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکونٹینس آف پاکستان میں خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم کوئی ٹیکس ایمنسٹی نہیں لائیں گے بلکہ ایمنیسٹی ختم کریں گے، معیشت دستاویز ہو گی تو چور دروازے خود ہی بند ہو جائیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے یہ بھی بتایا کہ یہ تجویز صوبوں کو دی ہے کہ ڈی سی ریٹ بڑھا کر اسٹیمیٹ ڈیوٹی ریٹ کم کیا جائے تاکہ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو اور دستاویز ہوئی ویلیو کو قریب لایا جا سکے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبدیلی والی پارٹی آجکل شادی وغیر میں مصروف ہے۔

مزید :

بزنس -علاقائی -سندھ -کراچی -