یوٹیوب پر پاکستانی باپ کو اپنے چھوٹے سے بچے کی انتہائی شرمناک ویڈیو نظر آگئی، غصے میں آکر اسے مارنے لگا تو بچے نے ایسی بات کہہ دی کہ باپ کے ہوش اُڑگئے

یوٹیوب پر پاکستانی باپ کو اپنے چھوٹے سے بچے کی انتہائی شرمناک ویڈیو نظر ...
یوٹیوب پر پاکستانی باپ کو اپنے چھوٹے سے بچے کی انتہائی شرمناک ویڈیو نظر آگئی، غصے میں آکر اسے مارنے لگا تو بچے نے ایسی بات کہہ دی کہ باپ کے ہوش اُڑگئے

  

 لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی ضیاء شاہد نے بتایاہے کہ چونیاں میں ایک شخص کو لوگوں نے بتایا کہ تمہارے بیٹے کی یو ٹیوب پر فلم چل رہی ہے، لوگوں کی اطلاع پر باپ نے  دیکھا تو زیادتی کی فلم تھی۔باپ غصے میں آگیا اور  بچے سے پوچھا تو پتہ چلا کہ ڈیڑھ سال سے اس کے ساتھ یہی ہو رہا ہے  اور اب اس نے انکار کر دیا ہے تو فلم اپ لوڈ کر دی۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بچوں سے زیادتی کی فلمیں بنتی ہیں اور خریدوفروخت ہوتی ہے جس میں منظم گروہ ملوث ہے جو بااثر بھی ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق ضیا شاہد نے  بتایا کہ  شک ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے پس پردہ ایک منظم گروہ ہے،شبہ ہے کہ زینب کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ کی بھی ویڈیو فلم بنی ہو گی اور ممکن ہے کہ اسے ویب سائٹ پر لائیو دکھایا گیا ہو۔ دوسرا یہ کہ 300 بچوں سے زیادتی کی خبریں آئیں تو میں ذاتی طور پر قصور گیا تو اس وقت صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ یہ اراضی کا معمولی تنازعہ ہے ایسے کوئی واقعات رونما نہیں ہوئے، بچوں سے زیادتی کی فلمیں بنتی ہیں اور بکتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسی طرح میرے پاس سرگودھا کے ایک بندے کا کیس ہے۔ ایف آئی اے لاہور نے کیس کی تفتیش کی ملزم نے تسلیم کیا کہ اس نے 6 سو بچوں سے زیادتی کی فلمیں بنائی تھیں اور ناروے کی ویب سائٹ کو بیچی تھیں اور فی فلم 300 یورو کمائے۔شاہد مسعود کاکہناتھاکہ میں نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو مشورہ دیا تھا کہ لوگوں سے غلطی ہوتی رہتی ہے آپ بھی تسلیم کر لو لیکن انہوں نے عدالت میں تسلیم نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ میں ایک بار بچوں کے ساتھ زیادتی کی خبریں سامنے کے بعد قصور گیا اور ایک مذاکرہ میں تقریر میں کہا کہ قصور کے عوام متحد ہو جائیں اوراس کے خلاف مل کر مہم چلائیں۔ تقریر کے بعد میں گاڑی میں بیٹھا تو ہمارے نمائندے اور دو اور افراد نے مجھے کہا کہ آپ کے ایک طرف جو ایم پی اے بیٹھا تھا وہی ملزموں کی سفارش کر کے تھانے سے چھڑواتا ہے اور دوسری طرف جو وکلاءکا لیڈر بیٹھا تھا وہی زیادتی کے ملزموں کے کیس لڑتا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -