نواز شریف کا جڑانوالہ میں جلسہ، کس نے کروڑوں روپے لگادئیے؟ پیسہ پانی کی طرح بہادیا

نواز شریف کا جڑانوالہ میں جلسہ، کس نے کروڑوں روپے لگادئیے؟ پیسہ پانی کی طرح ...
نواز شریف کا جڑانوالہ میں جلسہ، کس نے کروڑوں روپے لگادئیے؟ پیسہ پانی کی طرح بہادیا

  

فیصل آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف جڑانوالہ میں آمد کے موقع پر فیصل آباد شہر میں مقامی رہنماﺅں کے درمیان ہورڈنگ بورڈز، فلیکسز، اور اخبارات کو اشتہارات کے مقابلے اور کارکنوں کیلئے کھانے اور ناشتوں کا اہتمام کیا گیا تھا، کرائے پر گاڑیوں کی بکنگ، سیاستدانوں کے دوست صنعتکاروں، تاجروں اور کاروباری شخصیات نے کروڑوں روپے خرچ کردئیے۔

آن لائن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے جڑانوالہ میں جلسہ عام کے سلسلہ میں فیصل آباد کے سیاست دانوں کے قریب دوستوں جن کا تعلق مسلم لیگ ن ہے انہوں نے اپنے اپنے دوست کو خوش کرنے کیلئے شہر سمیت سرگودھا روڈ، جی ٹی ایس چوک ، پیپلزکالونی، سمندری روڈ جڑانوالہ سمیت گردونواح میں کروڑوں روپے کے ہورڈنگ بورڈ اور پینا فلیکسز لگانے کی حد کردی گئی جبکہ مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماﺅں کے ڈیروں اور مرکزی دفتروں میں رات کو کھانے اور صبح کو ناشتوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

فیصل آباد سے جڑانوالہ کا سفر 40 کلومیٹر تھا یہاں پر کارکنوں کو پہنچانے کیلئے کاروں اور بسوں کی بڑی تعداد میں بکنگ کی گئی تھی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -