ہم پنجاب کی اشرافیہ سے اپنا حق مانگیں گے: عوامی نیشنل پارٹی دبئی

ہم پنجاب کی اشرافیہ سے اپنا حق مانگیں گے: عوامی نیشنل پارٹی دبئی
ہم پنجاب کی اشرافیہ سے اپنا حق مانگیں گے: عوامی نیشنل پارٹی دبئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پختون ایک جنگجو اور بہادر قوم ہیں جنہوں نے قیام پاکستان کے وقت تحریک آزادی میں سب سے زیادہ کام کیا ہے اور مصائب جھیلے ہیں۔ ہمیں باچاخان کی تعلیمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے آپ میں برداشت کی سطح بڑھانی ہے۔ پختون قوم کو پرائی آگ میں اترنے سے بچانا ہے او راپنے اندر سیاسی پختگی بیدار کرنی ہے۔ ولی خان پاکستانی سیاست میں ہمیشہ بردباری، اصول پسندی اور روداری کے حوالے سے جانے جائیں گے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں خان عبدالولی خان جیسا باوقار سیاستدان ہمارا براہ راست راہنما ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی دبئی کے زیر اہتمام ہونے والی ایک تقریب میں مختلف مقررین نے کیا۔

یہ تقریب بابائے امن باچاخان اور ملی رہبر خان عبدالولی خان کی برسی کے سلسلہ میں منعقد کی گئی تھی جس میں پاکستان سے خصوصی طور پر سینیٹر افراسیاب خٹک نے بطور مہمان خصوصی شرہت کی۔ اے این پی کے زیراہتمام منعقدہ اس تقریب کا انعقاد اے این پی کے صدر عبداللہ خان نے کیا تھا۔ تقریب کا آغاز نعیم خان نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض نظارہ خان نے بطریق احسن انجھام دئیے۔ تقریب کے سامعین سے انجینئر احسان اللہ خان، ملک رحمن بنگش، خلیل الرحمن بونیری، عبداللہ خان اور دیگر متعدد مقررین نے خطاب بھی کیا۔

متذکرہ افراد نے مہمان خصوصی افراسیاب خٹک کو گلدستے بھی پیش کئے جبکہ دیگر شرکاءمیں ممتاز خان یوسفئی، حاجی شیر اکبر آفریدی، میاں طاہر، اختیار اللہ، مسکین خٹک، شاہنواز افغان، آتش خٹک، حسن علی، محمد عاصم محمد رزاق بونیری، سعید اللہ، طاہر نذیر، دلدار خان، عثمان خٹک اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے لوگوں نے اے این پی میں شمولیت اختیار کی جنہیں اے این پی میں شمولیت پر اعزازی ٹوپیاں بھی پہنائی گئیں جبکہ انوار الحق، ملک احمد شیر خنا، پشتوچمن ادبی تنظیم اور العین ادبی تنظیم کو باچا خان ایوارڈز بھی دئیے گئے۔

عمیر یوسفزئی، فضل جان، حبیب، سمیات خٹک، انور زیب، زاہد اللہ، خورشید سواتی، مظہر یوسفزئی اور دیگر شعراءنے اپنے کلام کے ذریعے اپنے لیڈران کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے تقاریر کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم اپنے لیڈران کی تعلیمات کو مشعل راہ بنائیں گے۔ ہم پنجاب کی اشرافیہ سے اپنا حق مانگیں گے، غلطی کی نشاندہی کریں گے، توجہ دلائیں گے لیکن بدزبانی نہیں کریں گے کیونکہ یہی باچاخان اور ولی خان ہے جس پر ہم سب عمل پیرا ہیں اور رہیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -