اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے جسم کی ایسی چیز کی تصویر سوشل میڈیا پر لگادی کہ طوفان آگیا، ہر شخص کہنے پر مجبور ہوگیا کہ ۔۔۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے جسم کی ایسی چیز کی تصویر سوشل میڈیا پر لگادی کہ ...
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے جسم کی ایسی چیز کی تصویر سوشل میڈیا پر لگادی کہ طوفان آگیا، ہر شخص کہنے پر مجبور ہوگیا کہ ۔۔۔

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ پرینیتی چوپڑا جہاں فلموں میں کام کرکے خوب نام کما رہی ہیں وہیں سخت محنت کے بعد کئی کلو وزن کم کرکے نوجوان لڑکیوں کیلئے مثال بن چکی ہیں۔ پرینیتی سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک ہیں اور مداحوں کو گاہے بگاہے اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

جمعہ کو بھی پرینیتی چوپڑا نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں انہیں نیلے رنگ کی عینک کے ساتھ پوز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سیاہ ٹاپ، پاﺅڈر بلیو جیکٹ اور نیلے سن گلاسز مداحوں کو خوب بھائے تاہم اس تصویر میں سب سے اہم بات پرینیتی کے وہ نشان تھے جو موٹاپے کی وجہ سے ان کے پیٹ پر پڑ چکے ہیں۔ اداکارہ نے بغیر کسی ہچکچکاہٹ یا فوٹو شاپ کا سہارا لیے بغیر ہی یہ تصویر شیئر کردی اور توقع کے برخلاف مداحوں کی جانب سے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اپنے موٹاپے کے حوالے سے کھل کر بات کرتی ہیں، گزشتہ دنوں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ آپ کا سائز جتنا بھی ہو لیکن آپ کو صحتمند اور فٹ ہونا چاہیے، میں موٹی اور ان فٹ تھی اور اس سے چھٹکارے کیلئے مجھے ڈیڑھ سال تک سخت محنت کرنا پڑی۔

مزید :

تفریح -